بہاولنگر، امیر کوٹ میں گیس لیکج کی وجہ سے ملحقہ گھر میں دھماکہ ، 6جاں بحق،22شدید زخمی
دھماکے سی3گھر اور گودام تباہ،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو سروسز کی امدادی کارروائی میں سستی پاک فوج نے کنٹرول سنبھال کرمتاثرہ علاقہ سیل کرکے امدادی کاروائیاں جاری رکھیں سوئی گیس کی مین لائن گزشتہ کئی دنوں سے لیک تھی،گھرکے مالک نے سوئی گیس دفتر میںلیکج کی شکایت درج کروائی، محکمہ کے افسران و ملازمین نے کوئی توجہ نہ دی
منگل 14 فروری 2017 21:17
(جاری ہے)
گیس لیکج کے ملحقہ گھر کے ایک کمرے میں گیس جمع ہوگئی جہاں پر اچانک نامعلوم کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں اسٹامپ فروش لیاقت کا گھر تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ مزید ملحقہ دو گھر اور ایک گودام ہارڈوئیر بھی مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا۔
دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سے منیرہ زوجہ وزیر احمد،بنیش دختروزیر احمد،ظہیراحمد ولد وزیر احمد ،گوشی دختر وزیر احمد،عطیہ دختر عبدالغفار ،بشیر احمد ولد نیامت علی جبکہ محمد افضل،حمزہ،عائشہ،ناہید اختر،فہیم حسین ،اقراء ایوب،عبدالرحمن ،محمد احمد،مریم ایوب،عبدالغفار،وسیم ایوب،لائبہ سمیت 22افراد شدید زخمی ہیں جن میں سے دو افراد کو انتہائی خطرناک حالت کے باعث لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ گھر اور اس کے ملحقہ گھروں کا ملبہ نیچے گرنے کی وجہ سے درجنوں افراد اور بچے ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائی شروع کردی تاہم بعدازاں ضلعی انتظامیہ،ریسکیو1122،میونسپل کارپوریشن بہاولنگر،پولیس اور سول ڈیفنس حکام پہنچ گئے ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر اظہر احیات،ڈی پی او کیپٹن (ر)ملک لیاقت علی ،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس مرزاصدیق،اور مقامی پولیس سرکل کے افسران بھی پہنچ گئے ۔دھماکے کے 20منٹ تاخیر کے بعد ریسکیو سروس کے دو جوان پہنچے جبکہ بعدازاں دو گھنٹے کی تاخیر سے کرین،ایکسی ویٹر،دو ٹریکٹر ملبہ ہٹانے کے لئے پہنچے ۔اس دوران امدادی کاروائیوں کا سامان تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے شہریوں میں غم و غصہ کی فضاء پیدا ہوگئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظہر حیات نے حالات پر قابو پانے کے لئے پاک فوج کی خدمات طلب کرلی۔پاک فوج نے متاثرہ علاقہ کو گھیرے میں لے کر امدادی سرگرمیوں کو تیز کردیا۔واضح رہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد امجد،ایس ایچ اوز عرفان اکبر ،جاوید گجر،میونسپل کارپوریشن کے خالد علوی اور شہریوں نے ازخود اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹاکر 6نعشوں اور 22زخمیوں کو باہر نکالا جن کو ایمبولینسز پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔جبکہ امداد ی سامان آنے کے بعد امدادی سامان کو اٹھا کر صرف راستہ صاف کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اظہر حیات اور ڈی پی او ملک لیاقت علی موقع پر الرٹ کھڑے رہے لیکن ڈی ایس پی صدر سرکل پولیس علی رضا کاظمی ایک مخصوص پولیس عملہ کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہا۔بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہاولنگر، ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
بہاولنگر ضلع میں گندم کی خریداری کےلئے پاسکو کی جانب سے 22 خریداری مراکز نے کام شروع
مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کو آسان اقساط پر 20 ہزار الیکٹرک و پٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن ..
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ہمراہ ڈی پی او نصیب اللہ خاں نے پاسکو گندم کے خریداری مراکز کا دورہ
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
بہاولنگر بستی سائیاں والی کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی ،محنت کش نوجوان جاں بحق
محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی کی شدت میں اضافے
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
قاسم روڈ یوٹیلٹی سٹور نے ضلع بہاولنگر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے
رمضان میں سب سے زیادہ سیل کرنے والے یوٹیلٹی سٹوروں میں ضلع بہاولنگر کی پہلی پوزیشن
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی کی شدت میں اضافے کی نوید سنادی
بہاولنگر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت