نادر مگسی چولستان جیپ ریلی کے مرد میدان، ترشنا پٹیل خواتین میں فاتح

پیر 13 فروری 2017 13:53

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء)چولستان جیپ ریلی کے فائنل راؤنڈ میں 36 ڈرائیوروں نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران میلے کا سا سماں رہا۔ ہر طرف رنگوں کی بہار دیکھنے کو ملی۔ شائقین من پسند کھلاڑیوں کی جیت کیلئے پرجوش نظر آئے۔نادر مگسی سب سے پہلے منزل پر پہنچے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 253 کلو میٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 26 منٹ میں طے کیا۔ ریس جیتنے پر ڈرائیور نادر مگسی کو فاتح کی ٹرافی دی گئی۔ رونی پٹیل 4 منٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔دفاعی چیمپئن صاحبزادہ سلطان کی گاڑی خراب ہو گئی تھی اور وہ پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئے تھے۔ خواتین ڈرائیوروں نے بھی تیز رفتاری کے کمالات دکھائے۔ وومن چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل ترشنا پٹیل لے اڑئیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں