ہارون آباد ‘پیپلزپارٹی کے مقامی پولیس کیخلا ف دئیے دھرنے پر فائرنگ ‘ایک شخص جاںبحق ‘تین زخمی

زخمیوں میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شوکت بسرا بھی شامل‘ ہسپتال منتقل

پیر 6 فروری 2017 15:26

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں پیپلزپارٹی کی جانب سے مقامی پولیس کیخلا ف دئیے گئے دھرنے پر فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوںمیں پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں پیپلزپارٹی کے دھرنے پر فائرنگ کی گئی،فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوںمیں پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا شامل ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،پیپلزپارٹی کارکنان نے مقامی پولیس کے خلاف دھرنا دیا تھا

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں