بہاولنگرضلعی پولیس نے مشہور اغواء کا مقدمہ نہایت قلیل عرصہ میں ٹریس کر لیا

ٹیم نے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا کے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی ، اہل علاقہ کا اظہار تشکر

پیر 9 جنوری 2017 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) بہاولنگرضلعی پولیس کی شاندار کارگردگی، ڈی پی او بہاولنگر کیپٹن( ر)لیاقت علی ملک کی تشکیل کردہ ٹیم نے تھانہ کھچی والا کے مشہور اغواء کے مقدمہ کو نہایت قلیل عرصہ میں ٹریس کر لیا ،مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا کے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی ، اہل علاقہ نے اظہار تشکر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 29-09-16 کو صبح قریب 7/15-بجے مسمی ارسلان ولد ذوالفقار قوم آرائیں سکنہ 187/7-Rجو کہ نویں کلاس کا سٹوڈنٹ ہے موٹر سائیکل پر اپنے 2کس کلاس فیلوز کے ہمراہ سکول جا رہا تھا کہ چک 188/7-Rکے قریب سے ایک کار پر سوار4کس مسلح اشخاص نے اسکو اغواء کر لیا جبکہ کار پر فیک نمبر پلیٹس لگی ہوئیں تھیں ۔

مورخہ 30-09-16کو دوبئی سے تاوان کے لیے کال کی گئی اور اڑھائی کروڑ تاوان طلب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدم ادائیگی کی صورت میں مغوی کو قتل کرنے کی د ھمکی دی گئی تاوان کے لیے کال کرنے کیلئے ورچول نیٹ ورک یو ۔کے کی سمز کو استعما ل کیا گیا ۔تاکہ لوکیشنز(Locations)ٹریک نہ ہو سکیں۔ بعد ازاں مختلف مراحل سے گزر کر ملزمان نی72لاکھ روپے تاوان کی رقم شیخوپورہ میں نامعلوم مقام پر وصول کر لی اور مورخہ 16-11-16کی صبح کو کلر کہارکی پہاڑیوں کے قریب مغوی محمد ارسلان کو موٹر وے پر چھوڑ دیا گیا ۔

جس پر محمد ارسلان سے ملزمان کے حلیہ جات اور دیگر تفصیلات معلوم کی گئیں ۔اور ملزمان کو ٹریس کرنے اور انکی گرفتاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ۔اس کے لیے انسپکٹر شہنشاہ احمد چانڈیہSHOتھانہ صدر بہاولنگر ،سب انسپکٹر مطلوب احمد SHOتھانہ کھچی والا اور محمد ارشد پر مشتمل ایک خصو صی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ سپیشل ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر تمام وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا اور جدید سائنسی طریقہ کار اپناتے ہوئے وقوعہ ہذا میں ملوث 02کس ملزمان غلام دستگیر اور ابو بکر کو گرفتار کر لیا گیا اور ان سے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی جبکہ ان کا ایک ساتھی ملزم مسمی ساجد مورخہ 03-12-16کو دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے تھانہ تخت محل کی حدود میں ہلاک ہو چکا ہے ۔

ملزمان گل شیر اور اظہر سلطان قادری عرف میاں عاطی جوکہ دوبئی میں موجود ہیں کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹس کے حصول کا تحرک جاری ہے ۔جبکہ 01کس بقیہ ملزم مسمی رانا شہزاد کی گرفتاری کے لیے بھی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ڈی پی او بہاولنگر کیپٹن( ر)لیاقت علی ملک نے اس موقعہ پر خصوصی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعامات و تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مجرموں کی سرکوبی کے لیے پولیس ہر ممکن اقدام بروئے کار لائے گی ۔ اہل علاقہ میں پولیس کی اس شاندار کارکردگی کو سراہا گیا اور ڈی پی او بہاولنگر کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں