ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں قتل کے مقدمہ میں قید نوجوان قیدی پراسرارطورپرہلاک

اتوار 1 جنوری 2017 16:50

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں قتل کے مقدمہ میں قید نوجوان قیدی پراسرارطورپرہلاک،پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل، مخالفین نے قتل کروایا،رشتہ دار،موت حرکت قبل بند ہونے سے ہوئی جیل انتظامیہ ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میںقتل کے مقدمہ میں قید نوجوان قیدپراسرارطورپرہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والا نوجوان الطاف ولد عبد الغفور ضلع ننکانہ کا رہائشی تھا اور تھانہ تخت محل کے مقدمہ نمبر 212 /16 زیر دفعہ 302 کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل میں زیرحراست تھا۔

(جاری ہے)

رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کہ الطاف کو جیل میں مخالفین نے قتل کروایا ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات سے پرزور اپیل کی ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں مقتول کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے اور ملوث افراد کرکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل نے کیا ہے کہ ملزم کی ہلاکت پر تحقیقات کررہے ہیں ملوث اہلکارکرکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم الطاف دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ․الطاف کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں