سالانہ مرمت وصفائی کے کام کی وجہ سے بہاولپور اریگیشن زون میں مختلف نہریں اور لنک کینالز کی بندش

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:13

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) چیف انجینئر انہار بہاولپور کے ایک اعلامیہ کے مطابق سالانہ مرمت اور صفائی کے کام کی وجہ سے بہاولپور اریگیشن زون میں مختلف نہریں اور لنک کینالز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ایسٹرن صادقیہ کینال اور فورڈواہ کی دائمی کینال 30 دسمبر سے 16 جنوری 2017 ء تک بند رہیں گی جبکہ اپر بہاول اور قائم کینال لوئر بہاول کینال 13 جنوری 2017 سے 30 جنوری 2017 ء بند رہیں گی ۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکشین کے مطابق ایس ایم بی لنک کینال گیارہ جنوری سے اٹھائس جنوری تک جبکہ پنجند کینال ،عباسیہ کینال اور عباسیہ لنک کینال تین جنوری سے بیس جنوری تک بندر رہیں گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں