بہاولنگر ‘ڈاہر نوالہ کے نواحی گائوںدو سو مراد میں زہر یلا کھانا کھانے سے مر نے والوں کی تعداد چار ہو گئی

ڈاہر نوالہ سمیت گردونواح میں اس واقع پر شدید تشویش پائی جاتی ہے نذیر مر حوم کی بیٹی کی نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شر کت کی

پیر 28 نومبر 2016 12:15

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء)ڈاہر نوالہ کے نواحی گائوںدو سو مراد میں زہر یلا کھانا کھانے سے مر نے والوں کی تعداد چار ہو گئی گزشتہ رات نذیر احمد کی بیٹی اقراء جو نشتر اسپتال میں زیر علاج تھی وہ بھی زندگی کی بازی ہار گئی اموات کا تعین ابھی تک نہ ہو سکا ہے میڈیا میں لگنے والی خبر پر ضلعی حکومت حرکت میں آگئی اور تحصیل وضلعی افسران نے متاثرہ خاندان کے گھر کادورہ کیا اور واقعہ کی تحقیقات کر نے کے لئے گائوں سے بھی معلومات لیتے رہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر بہاولنگر ڈاکٹر صغیر احمد اسے سی چشتیاں چوہدری ارشد سدھو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ چشتیاں حافظ طارق تحصیل سنٹری انسپکٹر محمد سلیم نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ گائوں دوسو مراد کا دورہ کیا اور گزشتہ روز جانبحق ہو نے والی اقراء کی نماز جنازہ میں شر کت بھی کی اور بعد ازاں سرکاری اسپتال ڈاہرنوالہ کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹر مشتاق احمد اور ڈاکٹر خالد حسین سے بھی معلومات کا تبادلہ خیال کیا اس موقع پر اسے سی چشتیاں چوہدری ارشد سدھو نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا اور امید ظاہر کیا کہ وجہ کا تعین جلد کر لیا جائے گا دوسری طرف ڈاہر نوالہ سمیت گردونواح میں اس واقع پر شدید تشویش پائی جاتی ہے نذیر مر حوم کی بیٹی کی نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شر کت کی تاہم حلقہ کے منتخب سیاسی نمائندگان میں سے کسی ایک نے متاثرہ خاندان کی داد رسی کے لئے گائوں کا رخ تک نہیں کیاڈاہر نوالہ کے صحافی میاں میر احمد کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے بھی گائوں دو سو مراد کا دورہ کیا اور لوگوں سے معلومات لی گائوں کے لوگوں نے بتایا کہ کھیت سے کر یلے کھانے کی وجہ سے پہلے سر درد ہو ا پھر پسینہ آیا اور حالت خراب ہو گئی جس پر ای ڈی او زراعت نے مبینہ کر یلوں کے نمونے حاصل کر کے لیب بھجوا دیے اہل علاقہ عامر شفیع سمیت دیگر نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے واقعے کا فوری نوٹس لے کر اپنی نگرانی میں تحقیقاتی ٹیم بنائیں جو اموات کی وجہ معلوم کر سکیں اور متاثرہ خاندان کی داد رسی کے لئے وزیر اعلی خود دورہ کر یںغریب خاندان کی امداد بھی کی جائے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں