بہاولنگر،ہارون آباد‘ ٹریفک اور مختلف واقعات وحادثات میں تین افراد جان کی بازی ہا ر گئے

منگل 22 نومبر 2016 12:21

بہاولنگر،ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) ٹریفک اور مختلف واقعات وحادثات میں تین افراد جان کی بازی ہا ر گئے اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے علاقہ فور ٹ عباس چک نمبر241ایچ ایل میں پرانی دشمنی پر منیر نامی آدمی مخالفین کی فائر نگ سے ہلاک اور ملزمان فرار ہو گئے پولیس فورٹ عباس ملزمان کو پکڑنے کے لئے چھاپے مار رہی ہیایک اور واقع میں بہاولنگرعارفوالا روڈ پر وین اور ٹرالر کے تصادم میں دو افراد جان کی بازی ہا ر گئے اور چھے کے قر یب زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسیکو نے طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا ہارون آباد ڈاہرانوالہ روڈ پر سکول کے بچے لے جانے والے دو رکشے ٹرک کو کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کے باعث اُلٹ گئے ۔

18بچے زخمی ،2بچوں کو شدید چوٹیں آئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 61،62فورآر سے شہر ہارون آباد کی طرف دو رکشے سکول کے بچوں کو لے کر آرہے تھے ۔جب وہ ہارون آباد ڈاہرانوالہ روڈ پر آستانہ عالیہ کے قریب پہنچے تو دونوں رکشے تیز رفتاری کے باعث ایک ٹرک کو کراس کرتے ہوئے اچانک اُلٹ گئے جس میں سوار 18بچے رمشاء ،عفیفہ ،ارم ضیاء ،سعدیہ افضل ،عدیبہ ،امشاء ،ایساء عنایت ،مقدس ،عشاء نیاز ،زین العابدین ،ذیشان ،شاہ میر ،علی حیدر ،احسن علی ،ارسلان ،محمد حمزہ ،ثاقب حسین اور عبید الرحمن زخمی ہوگئے ۔

زخمی بچوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیا گیا ۔زخمی بچوں میں رمشاء اور عفیفہ کو شدید چوٹیں آئی ہیں ۔اس ساری صورتحال پر شہریوں کامران سعید ،عمران ،ذیشان ،یوسف ،حیدر و دیگر نے تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر ہارون آباد میں تیز رفتار موٹر سائیکلوں اور رکشوں نے ات مچادی ہے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں اس کے باوجود ٹریفک پولیس نے شاید آنکھیں بند کی ہوئی ہیں تیز رفتار ی پر ٹریفک پولیس مکمل طور پر ناکام دکھا ئی دے رہی ہے ۔شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے شہر میں تیز رفتار ی کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں