برسلز میں کشمیر، شام اور آذربائیجان(نوگورنوکاراباخ)میں لوگوں کی مشکلات کے حوالے سے تصویری نمائش

وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید اور رکن ای یوپارلیمنٹ مس جین لمبرٹ کو ان کی یورپ میں مسئلہ کشمیرپرگرانقدر خدمات کے اعتراف پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا

جمعرات 10 نومبر 2016 15:14

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2016ء) یورپی پارلیمنٹ میں کشمیرای یو۔ویک کے تیسرے روز’’طاقت کا اندھااستعمال: کالے قوانین ، پیلٹ گن اورکشمیری عوام‘‘ کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کے دوران کشمیر، شام اور آذربائیجان(نوگورنوکاراباخ)میں لوگوں کی مشکلات کے حوالے سے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیراور ان کے ہمراہ وفد نے نمائش دیکھی۔

کانفرنس کے اختتام پر وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید اور رکن ای یوپارلیمنٹ مس جین لمبرٹ کو ان کی یورپ میں مسئلہ کشمیرپرگرانقدر خدمات کے اعتراف پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔کانفرنس کے دوران ماہرین، دانشوروں، سیاسی زعماء، انسانی حقوق کے علمبردار اور صحافیوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں