بہاولنگر٬پولیس کی کارروائیاں٬قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم 10سال بعد گرفتارکر لیا گیا

جمعرات 3 نومبر 2016 16:09

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء)پولیس کی کاروائیاں قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم دس سال بعد گرفتارکر لیا گیا ملزم محموداکرم کو قتل کے مقد مہ میں ایڈیشنل سیشن جج نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا ملزم کو فیصلے کے بعد مسلح افراد احاطہ عدالت سے چھین کر فرار ہو گئے تھے ملزم کے بھائی پولیس کانسٹیبل اللہ دتہ نے سر کاری رائفل سے فائرنگ کی تھی سٹی پولیس نے اللہ دتہ کا نسٹیبل سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقد مہ درج کیاتھا ایک اور واقع میں پولیس کا مختلف علاقوں میں اپر یشن چار ملزم اسلحہ سمیت گرفتار گرفتار ہو نے والوں میں ندیم ریاست علی محمد اسلم اور عمران شامل ہیں ملزمان سے چار پسٹل تیس بور ایک عدد بارہ بور بر آمد پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں