بہاولنگر٬ پولیس مقابلے اور ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق٬ ایک پولیس اہلکار زخمی

جمعرات 3 نومبر 2016 16:09

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) پولیس مقابلے اور ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایک پولیس اہلکار زخمی تفصیل کے مطابق بہاولنگر روڈ تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود کھاٹاں کے قر یب لوڈ ٹرالے نے گدھا ریڑھی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں گدھا ریڑھی پر سوار چچا بھتجااشرف اور احمد علی رحمانی سکنہ چک پکا قاضی جان کی بازی ہا ر گئے ایک اور واقع میں تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود موضع دینن والا میں پولیس مقابلہ ہوا اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے ایک اے ایس آئی عباس زخمی ہو گیا تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے 260/16مقدمے کے اشتہاری کو گرفتار کر نے کے لئے ریڈ کیا تھا اشتہاری ملزم اور اس کے بھائیوں نے پولیس پر فائر نگ کر دی مزید کارروائی کیلئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں