بہاولنگر ٬ْ طالب کی اپنے ہی سکول کے باہر فائرنگ ٬ْ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ٬ْ ملزم فرار

پیر 31 اکتوبر 2016 19:21

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) بہاولنگر میں نجی اسکول کے ایک طالب علم نے اپنے ہی اسکول کے باہر فائرنگ کردی جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ٬ْ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) لیاقت علی ملک نے ڈان نیوز کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کے مطابق مذکورہ طالب علم اسکول کے باہر 3 گولیاں فائر کرکے موقع سے فرار ہوگیافائرنگ کے بعد اسکول کا گارڈ الرٹ ہوگیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسکول کو فوری طور پر خالی کروایا۔واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں