بہاولنگر کے قریب تیز رفتاربس الٹنے سے خاتون جاںبحق ٬25 مسافر زخمی

منگل 18 اکتوبر 2016 11:13

بہاولنگر۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے خاتون جاںبحق اور25 زخمی ہو گئے۔ بہاول نگر سے لاہور جانے والی مسافر بس اڈا قادری مل کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 25 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے جن میں 10خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاول نگر منتقل کر دیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی مسافر خاتون عنایت بی بی دم توڑ گئی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ضلع انتظامی افسران اور پولیس کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں