ڈی سی او بہاول نگر محمد اظہر حیات کا سپیشل ایجوکیشن سنٹرکینال کالونی اور دارالامان بہاول نگر کا اچانک دورہ

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 13:06

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔08 اکتوبر۔2016ء ) ڈی سی او بہاول نگر محمد اظہر حیات نے سپیشل ایجوکیشن سنٹرکینال کالونی اور دارالامان بہاول نگر کا اچانک دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات اور صفائی کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے دارالامان میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ صفائی کو دفاتراور اردگرد کے ماحول میں شعار بنایاجائے اور صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اپنے دین کی تعلیمات پر عمل کرکے نہ صرف بیماریوں سے بچ سکتے ہیں بلکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر دوسروں کے لیے مثال قائم کرسکتے ہیں۔

بعد ازاں ڈی سی او اظیر حیات نے عارف والہ روڈ پر بہاول نگر بائی پاس اور عارف والہ روڈ سے ریلوے چوک کا دورہ کیا اس موقع پر اے ڈی سی رانا امجد علی ،اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر اور ڈی او بلڈنگز بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے بہاولنگر شہر کی خوبصورتی اور دلکشی کے لیے متعلقہ افسران کو پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں