ملاوٹ اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے انسانی صحت سے کھیلتے ہیں ‘ محمد اظہر حیات

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 13:06

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔08 اکتوبر۔2016ء ) ڈی سی او بہاولنگر محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ ملاوٹ اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے انسانی صحت سے کھیلتے ہیں او رایسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور فوڈ انسپکٹرز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ گذشتہ دنوں چشتیاں میں مرغیوں کی انتڑیوں اور ناقص چربی سے آئل و گھی تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اسی کیس کو مزید فالواپ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں نے چھاپہ مار کر دو ملزمان ذوالفقار اور ایو ب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرادیا ہے اور اُنکے قبضہ سے مرغیوں کی انتڑیاں اور ناقص چربی بھی برآمد کی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کروادئے گئے ہیں۔

مذکورہ ملزمان شوارما اور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کو انتٹریوں سے تیار کردہ آئل و گھی سپلائی کرتے تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں