بہاولنگر میں پسند کی شادی کا شاخسانہ ،لڑکی والوں کے ہاتھوں نوجوان قتل

اتوار 28 اگست 2016 16:25

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) بہاولنگر تھانہ بی ڈویڑن میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق صدام حسین کچھ روز قبل بورے والا کے نواحی علاقہ کی رہائشی اپنی مریدنی کو بھگا کر پسند کی شادی کر کے ماڈل ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا۔

(جاری ہے)

لڑکی کے والدین اور بھائی کورنج تھا جس کی پاداش میں ملزمان امتیاز ، افتخار ، ادریس وغیرہ نے فائرنگ کر کے صدام حسین کو موت کے گھاٹ اْتار ا اور لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے ٗپولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں