بہاولنگر،گر می کی شدت حرکت قلب بند ہو نے سے ایک شخص جاں بحق ،بس الٹنے سے 50مسافر زخمی

ہفتہ 4 جون 2016 13:54

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) گر می کی شدت حرکت قلب بند ہو نے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ عارف والا روڈ پر بس الٹنے سے پچاس کے قر یب مسافر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق گر می اور لو کی شدت سے فوجی چوک کے معروف پلمبر چاچا ظفر احر کت قلب بند ہو نے سے موت کے منہ میں جا سویا ،دوسر ے واقع میں عارف والا روڈ پر مسافر بس الٹ گئی جس سے 50سے زائد مسافر زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا 20 سے زائد مسافروں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں