جی آئی ایس(GIS) کے استعما ل سے ضلعی حکو مت کو مو ثر فیصلہ سا زی میں بھر پور مد د ملے گی

Malik Usman ملک عثمان منگل 31 مئی 2016 14:17

ڈی سی او بہاول نگر سید حیدر اقبال نے کہا ہے کہSNG پروگرام کے تعاون سے ضلعی حکو مت بہاولنگر عوامی سہو لیا ت کی بہتر فراہمی کے لیے جی آئی ایس (GIS) ٹیکنا لو جی کا نفاذ عمل میں لا رہی ہے اور اس ٹیکنا لو جی کے استعما ل سے زمینی حقا ئق کی جغرافیا ئی پس منظر میں عکا سی کی جا سکتی ہے جس سے مو ثر فیصلہ سا زی اور عوامی مسا ئل کے یقینی حل تلا ش کرنے میں بھر پو ر مد دملے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ضلعی حکو مت بہا ؤلنگر اور SNG پرو گرا م نے ضلعی افسران کے لیے جی آئی ایس (GIS) ٹیکنا لوجی کے استعما ل پر ٹر یننگ کا اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ٹریننگ پروگرام میں اربن یو نٹ کےGIS سپیشلسٹ ڈا کٹر طا ہر علی اکبر نے صوبا ئی مینجر جہا نگیر گلزار کے ہمرا ہ حا ضر ین کو جی آئی ایس (GIS) کے استعما ل پر ٹریننگ دی۔SNG پر وگرام سے ٹیم لیڈ ر سا ؤ تھ پنجا ب سہیل ٹیپو اور پبلک فنا نشل مینجمنٹ ایڈ وائزر انعم حسین نے بھی ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی ۔بعد ازاں ڈی سی او سید حیدر اقبا ل نے حا ضر ین میں سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں