بہاولنگر میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے آئے روز ہلاکتوں کے باوجود انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی نے سوالات کھڑے کر دئے

Malik Usman ملک عثمان پیر 30 مئی 2016 13:20

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی۔2016ء) بہاولنگر میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے آئے روز ہلاکتوں کے باوجود انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی نے سوالات کھڑے کر دئے۔گزشتہ ایک ماہ میں کئی حادثات ہو چکے ہیں جن میں لوگ اپنی جان سے ہتھ دھو بیٹھے۔ عارف والہ روڈ پر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک خاتون سمیت دوافراد ہلاک ایک خاتون شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عارف والہ روڈ پر انتہائی تیز رفتاری اور خطرناک ڈررائیونگ کرتی بس کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار بشیر احمد جو کہ قبولہ کا رہائشی تھا اور اپنے ساتھ دو خواتین کو بٹھا کر آرہا تھا کو ٹکر ماری جس سے بشیر احمد اور ایک خاتون موقع پر ہلاک جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ ریسکیو 1122کے عملے مے فی الفور کاروائی کرتے ہوئے لاشیں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں