بہاولنگر‘دو مختلف ٹر یفک حادثات میں ایک عورت سمیت تین افراز جان کی بازی ہا ر گئے

جمعہ 27 مئی 2016 13:26

بہاولنگر ،ہارون آباد (بیوررپوٹ،سپیشل رپوٹر)دو مختلف ٹر یفک حادثات میں ایک عورت سمیت تین افراز جان کی بازی ہا ر گئے اور دو بچیوں زخمی ہو گئیں تفصیل کے مطا بق قر یبی گاؤں 21تھری آر کے قر یب چک نمبر 18والا روڈ پر گندم سے بھر ے ٹرالے کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار ایک بچی جان کی بازی ہا ر گئی اور دیگر دس سالہ مر یم اور پانچ سالہ عائشہ زخمی ہو گئیں جن کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں پر ایک بچی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے موٹر سائیکل سوار محفوظ رہا ورثا نے حادثہ کو اتفاقیہ قرار دے کر ذمہ داران کو معاف کر دیا دوسرے واقع میں چک نمبر 172سیون آر کے رہنے والے رمضان ،اور اکبر خریدوفروخت کے بعد اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ فورٹ عباس سے فیصل آباد جا نے والا مسافر بس نے ان کو ٹکر مار دی جس کے باعث دو نوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جان کی بازی ہا ر گئے بتایا جاتا ہے کہ دونوں موٹر سائیکل سوار شادی کا سامان لے کر گاؤں واپس جا رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے دونوں کے بھائی کی شادی تھی اطلاع پر خوشیوں بھرے گھر میں کہرام پر پا ہو گیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں