بہاولنگر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے دفتر میں نجی اخبار کی دسویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 27 مئی 2016 12:53

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء) بہاولنگر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے دفتر میں نجی اخبار کی دسویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ہے۔قائمقام صدر ڈی یو جے رانا اظہر نے صحافت کے افق پرچمکنے والے نجی اخبار کی سالگرہ کا کیک کاٹ دیا۔سالگرہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام صدر ڈی یو جے رانا اظہر نے کہا کہ آج اخبار نے اپنی کامیابی کے بھرپور دس سال مکمل کرلئے ہیں۔

اس اخبار کے بہاولنگر مثبت صحافت کی پالیسی کو قائم و دائم رکھنے میں اس کے ڈسٹرکٹ رپورٹرمحمد وقاص کا اہم کردار ہے ۔پریس کلب بہاولنگر کے جنرل سیکرٹری شیخ قاسم نے کہا کہ مثبت اور زرد صحافت کے خاتمہ میں اخبار کا کوئی ثانی نہیں ہے۔جنرل سیکرٹری ڈی یو جے محمود بشیر احمد،اورپریس کلب بہاولنگر کے فنانس سیکرٹری طارق حفیظ نے کہا کہ دکھی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور سرکاری دفاتر میں موجود سرخ فیتہ کے خلاف اس اخبار کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے دفتر میں درجنوں سینئر صحافیوں نے نجی اخبارکی دسویں سالگرہ کی تقریب منعقد کئے جانے پر محمدوقاص کی دعوت پر اکٹھے ہوئے ۔اس موقع پر تقریب کی صدرات قائمقام صدر ڈی یوجے رانا اظہر نے کی۔ اسی طرح دیگر مہمان گرامی میں خصوصی طور پر سیاسی و صحافتی شخصیت میاں منشور،پریس کلب بہاولنگر کے جنرل سیکرٹری شیخ قاسم اور فنانس سیکرٹری طارق حفیظ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر رانا محمد اظہر ،شیخ قاسم ،محمود بشیر احمد اور طارق حفیظ نے تقریب کے شرکاء سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص صوبہ پنجاب میں دس سال قبل جب صحافتی اداروں کا عروج تھا اس وقت یہ نجی اخبار شائع ہونا شروع ہوا اور اس نجی اخبار نے بڑی ذمہ داری کے ساتھ صحافت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے صحافتی دنیا میں ایک نمایاں اور درخشاں ستارے کی حیثیت حاصل کرلی ۔

اس نجی اخبار کے مالکان کی خالصتا صحافتی پالیسوں کو رائج کرکے ان پر عملدرآمد اور بالخصوص سرمائے دار اور ظالموں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے مظلوم طبقات کی رہنمائی اور ان پرڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے سمیت پسے ہوئے طبقات کے مسائل کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچا کران کے حل میں کردار ادا کرنا قابل ستائش ہے۔تقریب کے آخر میں طارق حفیظ نے نجی اخبار کی آئندہ بھی کامیابی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے دعائے خیر کروائی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں