بہاولنگر ضلع سے کرپٹ ترین پولیس افسران کے ضلع بدری عوامی حلقوں کا آر پی او ڈاکٹر احسان صادق کو خراج تحسین جبکہ دوسری جانب ان احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے تشویش کی لہر دوڑ پڑی ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 27 مئی 2016 12:53

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء ) بہاولنگر ضلع سے کرپٹ ترین پولیس افسران کے ضلع بدری عوامی حلقوں کا آر پی او ڈاکٹر احسان صادق کو خراج تحسین جبکہ دوسری جانب ان احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے تشویش کی لہر دوڑ پڑی ہے ۔ضلع بدر ہونیو الے تمام افسران پولیس کے ضابطہ قانون کی خلاف ورزی ،ناقص تفتیش ،مالی کرپشن کے ذریعے کروڑ پتی بننے میں ایک دوسرے پر سبقت رکھتے ہیں۔

تفصیل کے مطابق بہاولنگر کے عوامی ،سماجی ،دینی،مذہبی ،سول سوسائٹی سمیت دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق کی طرف سے ایک ہفتہ قبل بہاولنگر میں عرصہ دراز سے تعینات اور پولیس وردی کا ناجائز استعمال کرنے والے دس افسران کو ضلع بدر کرنے کے احکامات کو بے حد سراہاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بدر کئے جانے والے پولیس افسران کی کرپشن کی کرپشن کہانیوں میں انسپکٹر محمد عمران عرف عمران چوہدری پر تھانہ ڈونگہ بونگہ اور تھانہ فقیر والی میں فحاشہ عورتوں کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرکے بھاری رقوم ہتھیانے،جسم فروش رانی لنگڑی کے فحاشی کو فروغ دینے کی بابت سرپرستی ، انسپکٹر جاوید اختر عرف جاوید گجراور ٹرینی اے ایس آئی محمد اسماعیل عرف اسماعیل موہل کی صدر تھانہ بہاولنگرمیں سابقہ تعیناتی پر دوران تفتیش ملزم پر وحشیانہ تشدد کے باعث ہلاکت ،سب انسپکٹر محمد عباس پر تھانہ ڈونگہ بونگہ میں مقتول فیاض نامی شخص کے مشہور قتل کے مقدمہ میں ملزمان کو بری کرنے کا الزام،سب انسپکٹر اظہر سعید کی تھانہ صدر ہارون آباد میں کرپشن کا بازار گرم کرنے اور بہاولنگر پولیس اسکواڈ انچارج کی حیثیت سے جوانوں سے ناکے لگوا کر شہریوں سے مال بٹورنے کا الزام،سب انسپکٹر فیصل امین کی تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد سے سرعام منتھلی ،حسین آباد فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کرکے درجنوں جوڑوں سے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے،اسلام نگر کوٹھی خانے ،فاروق آباد اور نظام پورہ کے کوٹھی خانوں اور منشیات فروشوں سے اپنے فرنٹ مین ببلو مخبر کے ذریعے بھتہ وصولی،ٹرینی اے ایس آئی فراز اسلم کی تھانہ اے ڈویژن میں سابق ایس ایچ او ندیم اقبال کے دور میں موٹر سائیکل چور گینگ سے جنوری 2015میں 35سے زائد برآمد ہونے والی چوری کی موٹر سائیکلوں کے انجن وچیسی نمبرٹمپر کرکے ہزاروں روپے کے عوض فی کس موٹر سائیکل کی بوگس سپرداری ،تھانہ اے ڈویژن ایس ایچ او کی کوٹھی پر ناجائز قابض ہوکر نجی ٹارچر سیل قائم کرنے اور اس کے ساتھ تھانہ سی آئی اے میں انچارج سیف اللہ حنیف کے ساتھ ساز باز کرکے شہر بھر کے منشیات فروشوں اور جسم فروشوں سے منتھلی اکھٹی کرنے سمیت فراز اسلم بدنام زمانہ نائیکہ رانی لنگڑی اور بنیش نامی نائیکہ دھندے کو فروغ دینے کے لئے سرعام سرپرستی اور لوگوں پر زناء کے جھوٹے مقدمات اور درخواستیں دلوا کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے میں ملوث رہ چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں