ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر کے دفتر نے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق کے تبادلے کے احکامات کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
ملک عثمان جمعہ 27 مئی 2016 12:50
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء ) ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر کے دفتر نے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق کے تبادلے کے احکامات کا تمسخر اڑانا شروع کردیا ۔سات یوم گزرجانے کے باوجودبہاولنگر ضلع کے حوالے سے 16پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں میں سے ایک پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکا۔ قاعدہ و ضابطہ قانون اور ڈسپلن فورس کی مثال بنے ہوئے پولیس افسران اپنے سینئر آفیسر کے احکامات کو ماننے سے صاف انکاری ہیں۔
ڈاکٹر احسان صادق نے بہاولنگر سے 10ایسے پولیس افسران کو ضلع بدرکرنے احکامات دئیے جو محکمانہ غفلت ،لاپرواہی اور کرپشن کی درجنوں انکوائریوں میں ملوث ہیں۔بڑے میاں انسپکٹر اور سبحان اللہ چھوٹے میاں ٹرینی اے ایس آئیز نے بھی آر پی او کے احکامات کو تسلیم نہ کیا ہے۔(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق نے تبادلوں پر عملدرآمد کو فوری یقینی بنانے کا حکم دینے کی بابت 20مئی کو مراسلہ نمبر 11469/EA-Iجاری کرتے ہوئے بہاولنگر سے ضلع بدر کئے جانے والوں میں انسپکٹر جاوید اختر ،انسپکٹر محمد عمران ،سب انسپکٹر محمد اظہر سعید،سب انسپکٹر محمد عباس ،ٹرینی اے ایس آئی محمد اسماعیل اور ٹرینی اے ایس آئی فراز اسلم کو ضل رحیمیار خان ،سب انسپکٹر جاوید اختر ،سب انسپکٹر فیصل امین ،اے ایس آئی مظہر حسین اور ٹی اے ایس آئی اللہ یار کو بہاولپور ضلع میں لگایا گیا۔
اسی طرح بہاولنگر کی خالی آسامیوں پر ضلع رحیمیار خان سے انسپکٹر اظہر اقبال،سب انسپکٹر محمد اقبال ،اے ایس آئی محمد یار ،جبکہ ضلع بہاولپور سے سب انسپکٹر غلام رسول بھٹی ،سب انسپکٹر محمد سرور اور ٹرینی اے ایس آئی محمد رمضان کو بہاولنگر لگایا گیا ۔ واضح رہے کہ مذکورہ پولیس افسران میں سے ایک بھی افسر نے سات روز گزر جانے کے باوجود آمد روانگی کی زحمت تک نہ کی ہے۔بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں 10کلو آٹے کی قیمت میں 250سے 300روپے کمی کے باوجود بیکری کے سامان کی قیمتیں ہر گزرتے دن کیساتھ ..
بہاولنگر،صدر کی حدود میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ
بہاولنگرنواحی بستی میں افسوسناک واقع جعلی عامل نے جن نکالنے کے لیے تشدد کرکے نوجوان کو قتل کر دیا
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
بہاولنگر ،کھائی بودلہ میں جعلی عامل کا جن نکالنے کے بہانے نوجوان پر بہیمانہ تشدد، نوجوان ہلاک
چند شرپسند عناصر محکمہ معدنیات ضلعی انتظامیہ اور کنٹریکٹر کو بلیک میل کرنے اور اپنے مذموم مقاصد حاصل ..
بہاولنگرسمیت پنجاب بھر کے مختلف ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا کام 20مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی
آسمانی بجلی سے جا ں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو امدادی رقم کے چیکس تقسیم
ضلع بہاولنگر میں دو مختلف واقعات میں 2 افراد کو قتل کردیا گیا
بہاولنگر مختلف حادثات میں 4 افراد جاں 2 زخمی
بہاولنگر میں چلاس بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان کی نماز جنازہ ادا
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں جس میں غیر مذہبی رنگ ابھر کر سامنے آتا ہو فوری پابندی لگادی گئی
بہاولنگر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا