بہاولنگر‘ دو ماہ میں بین الاضلاعی گروہ کے 4خطر ناک ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک
جمعرات 12 مئی 2016 14:10
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) دو ماہ میں بین الاضلاعی گروہ کے 4خطر ناک ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوئے اور دو کروڑ روپے مالیت کے چھینے ہوئے اور چوری شدہ اثاثہ جات بر آمد کئے ۔ شارق کمال صدیقی-ڈسٹرکٹ پولیس لائن بہاولنگر کے سبزہ زار میں پروقار تقریب اور پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ پریس کانفرنس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، مختلف محکموں کے افسران وراور معززین شہر نے بھر پور شرکت کی ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر شارق کمال صدیقی نے اس پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں بین الاضلاعی گروہ کے 4خطر ناک ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوئے جو 83کے قریب ڈکیتی ، راہزنی، قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں بہاولنگر کے علاوہ پاکپتن، بہاولپور اور وہاڑی کی پولیس کو مطلوب تھے ۔(جاری ہے)
یہ ڈاکو شاہراہوں کو بلاک کر کے رات کے اندھیرے میں لوٹ مار کرتے تھے۔
ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں میں ظہور احمد ڈھڈی، محمد الیاس چدھڑ، اللہ دتہ مغل اور محمد جمیل عرف جیلا بھٹی شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، بہاولنگر نے مزید بتلایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران تقریباً دو کروڑ روپے مالیت کے چھینے ہوئے اور چوری شدہ اثاثہ جات بر آمد کئے جن میں 32موٹرسائیکلیں، دو ٹریکٹر، ایک ٹرالہ ، لیپ ٹاپ،مال مویشی ، طلائی زیورات ، گھریلو سامان اور نقدی بھی شامل ہیں جو اس تقریب میں اصل مالکان کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔ اسی طرح سنگین جرائم میں ملوث 605ملزمان کے علاوہ 1068 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔ بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں کی بر آمدگی پر انسپکٹر محمد اکبرSHOتھانہ سٹی چشتیاں، سب انسپکٹر سیف اللہ حنیف انچارج CIAاور ان کی ٹیم کے لئے20ہزار روپے نقد انعام و سرٹیفیکیٹ دئیے گئے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے ضلعی پولیس بہاول نگر کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتلایا کہ آئندہ بھی عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے اس فرض کی بجا آوری میں صبح شام کی تمیز کئے بغیر مشن جاری رکھا جائے گا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ بہاولنگر ضلع کو ہر صورت جرائم سے پاک کیا جائیگا۔بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں 10کلو آٹے کی قیمت میں 250سے 300روپے کمی کے باوجود بیکری کے سامان کی قیمتیں ہر گزرتے دن کیساتھ ..
بہاولنگر،صدر کی حدود میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ
بہاولنگرنواحی بستی میں افسوسناک واقع جعلی عامل نے جن نکالنے کے لیے تشدد کرکے نوجوان کو قتل کر دیا
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
بہاولنگر ،کھائی بودلہ میں جعلی عامل کا جن نکالنے کے بہانے نوجوان پر بہیمانہ تشدد، نوجوان ہلاک
چند شرپسند عناصر محکمہ معدنیات ضلعی انتظامیہ اور کنٹریکٹر کو بلیک میل کرنے اور اپنے مذموم مقاصد حاصل ..
بہاولنگرسمیت پنجاب بھر کے مختلف ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا کام 20مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی
آسمانی بجلی سے جا ں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو امدادی رقم کے چیکس تقسیم
ضلع بہاولنگر میں دو مختلف واقعات میں 2 افراد کو قتل کردیا گیا
بہاولنگر مختلف حادثات میں 4 افراد جاں 2 زخمی
بہاولنگر میں چلاس بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان کی نماز جنازہ ادا
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں جس میں غیر مذہبی رنگ ابھر کر سامنے آتا ہو فوری پابندی لگادی گئی
بہاولنگر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں