بہاولنگر‘بھوسوں کی ٹرالیوں میں اتشزدگی لاکھوں مالیت کا بھوسہ جل گیا

جمعہ 6 مئی 2016 12:59

بہاولنگر ،ہارون آباد ،منڈی مدرسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء)بھوسوں کی ٹرالیوں میں اتشزدگی لاکھوں مالیت کا بھوسہ جل گیا- تفصیل کے مطا بق چک پکا قاضی کے قر یب سو کے قر یب بھوسے کی ٹرالیوں میں بھوسا بھر ا ہوا تھا کہ ان میں اچانک آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے تیس سے زائد ٹرالیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کی وجہ سے لاکھوں مالیت کا بھوسہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا دیگر ٹرالیوں کو فائر بر گیڈ ہارون آباد کے عملہ انچار ج حاجی محبوب اور بہاولنگر سے عملہ فائر بر گیڈ،ریسکیو ،1122اور دیگر امدادی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ا یکسین واپڈاچشتیاں ڈویژن کی ہدایت پر چیکنگ کے دوران مختلف دیہات میں میں تین بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا چور کنڈی لگا کر ٹیوب ویل اور گھروں کی بجلی چلا رہے تھے ایس ڈی او نے تحریری درخواستوں پر بخشن خان پولیس نے محمد حسین بلو چ موضع گدکا محبوب عالم جوئیہ سکنہ پانچ فورڈ واہ اور تھانہ شہر فرید پولیس نے قمر بستی کیکر واہ کے خلاف چوری کر کے واپڈا کو ہزروں روپے کا نقصان پہچانے کے الزام میں زیر دفعہ 462/j.cآرڈینیشن پنجاب ے تخت تین الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی -

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں