کپاس ملک کی سب سے زیادہ نقد آور فصل ہے ‘مہر طارق جاوید آرئیں

پیر 2 مئی 2016 13:24

بہاولنگر،ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) کپاس ملک کی سب سے زیادہ نقد آور فصل ہے مہر طارق جاوید آرئیں تفصیل کے مطا بق ایکسن کمیکل کمپنی کے سیل آفیسر نے چک نمبر 77ون ایل ،سو سکس آر ،122,123منڈی لطیف آباد کے کاشتکاروں کو کپاس کے کا شت کے بہتر طر یقوں سے روشناش کرایا انہوں نے کہا کپاس ملک سب سے زیادہ نقد آور فصل ہے لیکن 2015میں کپاس کی پیدوار کم رہی ہے اور کسانوں کو ریٹ بھی کم ملے ہیں جو ایک سوالیہ نشان ہے کروڑوں لوگوں کا روزگار کپاس سے وابستہ ہے ملک اس وقت ہزاروں فیکٹریاں اور آئل ملز کام کر رہی ہیں جن میں لاکھوں افراد کام کر تے ہیں لہذا معیاری بیج کا استعما ل کر یں پانی بر قت لگائیں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے بر قت سپر ے کر یں اور کپاس کے پودوں کی دیکھ بھا ل کر یں تاکہ بہتر نتائج مل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں