تعلیم حاصل کر کے انسان معاشرے کی برائیوں کا خاتمہ کر سکتا ہے‘ماسٹر چوہدری محمد سرور

پیر 2 مئی 2016 13:24

بہاولنگر،ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) تعلیم حاصل کر کے انسان معاشرے کی برائیوں کا خاتمہ کر سکتا ہے تعلیم یافتہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تفصیل کے مطا بق گورنمنٹ پرا ئمری سکول چک 99سکس آر کے سکول انچارج ماسٹر چوہدری محمد سرور نے سٹی پر یس کلب رجسٹرڈ کے عہدیدادران وممبر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے درخشاں مستقبل کے لئے تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا تعلیم ا نسان کو کو باشعور بناتی ہے جس سے ہم انسانیت کی طرف آتے ہیں اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر یں تاکہ نئی نسل خوشحالی کی طرف آئے ترقی یافتہ ملکوں نے ہمیشہ تعلیم کے میدان میں محنت کی ہے انسانیت کی خدمت اصل زندگی ہے ہمیں اپنی نسلوں کو بے راہ وری اور غلط راستے سے بچانے کے لئے انہیں تعلیمی اداروں میں داخل کرانا ہو گا تعلیم کے بغیر ترقی صرف ذہینی عیاشی کے علاوہ کچھ نہیں تعلیم ہی آدمی کو انسانیت کا درس دیتی ہے اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نے کے لئے سکول میں لازمی داخل کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں