محکمہ ایکسائز نے عارفوالا روڈ پر مشکوک منی ٹرک قابو کیاجسے بعد چھوڑ دیاگیا

منگل 26 اپریل 2016 12:49

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) محکمہ ایکسائز نے عارفوالا روڈ پر مشکوک منی ٹرک (مزدا) قابو کرلیا۔ٹیکنکل ایڈوائزرفنانس ڈیپارٹمنٹ محمد اقبال کے مشتعل رویے کے بعد اے ای ٹی او حافظ افتخارنے دباؤ کا شکار ہوکر ٹرک چھوڑ دیا۔انجن و چیسی نمبر کے بغیر چلنے والے مشکوک ٹرک کو پکڑنے والے انسپکٹر خالد وٹو نے اپنی جان خلاصی کے لئے محمد اقبال کے دفتر میں چکرلگانے شروع کردئیے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محکمہ ایکسائز کا انسپکٹر عارفوالا روڈ پرناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کررہا تھا کہ اس دوران ایک جعلی نمبر پلیٹ والا مشکوک منی ٹرک (مزدا )کو روک لیا ۔اس دوران منی ٹر ک کے انجن و چیسی نمبر کا معائنہ تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ ٹرک کے دونوں نمبر ٹمپر کرکے مٹے ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ایکسائز انسپکٹر خالووٹو نے مذکورہ ٹرک کو مشکوک ہونے ی بناء پر دفتر میں بند کرکے چالان کاپی ٹرک ڈرائیور کو سونپ دی ۔

مذکورہ ٹرک پکڑے جانے کے چند لمحات کے بعد ٹیکنیکل ایڈوائزر فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد اقبال نے مشتعل ہوکر ایکسائز دفتر میں دوسرے انسپکٹر ساجد سے رابط کیا بعدازاں اے ای ٹی او حافظ افتخار پر ٹیلی فونک دباؤ ڈالتے ہوئے کاروائی مکمل کئے بغیر اوزاصل حقائق سامنے لائے بغیر مشکوک ٹرک کوبردستی چھڑوا لیا۔اس امر کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ضلعی دفاتر میں اپنے رتبہ کا سکہ جمائے ٹیکنیکل ایڈوائزر محمد اقبال نے یہاں تک اکتفا نہ کیا بلکہ ٹرک پکڑنے والے انسپکٹر خالد وٹو کو ٹیلی فونک شاہی فرمان کے ذریعے پہلے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کا حکم دیا لیکن ٹیلی فونک بات نہ کی بعدازاں ایک ملازم کے ذریعے پیغام بھیجوایا کہ خالد وٹو ازخودمحمد اقبال کے دفتر میں پیش ہوں ۔

خالد وٹو سے دفتر میں بھی ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔اس حوالے سے جب موقف لینے کے لئے ٹیکنیکل ایڈوائزر محمد اقبال سے رابطہ کیا گیا تو مشکوک ٹرک کو چھڑوانے کے معاملہ پر جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مشکوک ٹرک چھڑوانے اور مشتعل رویہ اختیار کرنے کے رنج میں ایکسائز کانسٹیبل سلیم نے اپنے اختیارات کا اگلے ہی روز مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکنیکل ایڈوائزر فنانس محمد اقبال کی گاڑی کو عارفوالا روڈ پر چیکنگ کے نام پرروک کر بعد میں گاڑی کو جانے کی اجازت دے دی ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں