بہاولنگر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق،تین زخمی

پیر 4 اپریل 2016 11:42

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) ہارون آباد میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔ بہاول نگر کے قریب ہارون آباد کے چک ڈھاباں میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک شخص دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بہاولنگر منتقل کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق حجرہ مقیم شاہ تھا اور یہ لوگ چہلم کے سلسلے میں نواحی علاقے محمودہ جودھے کا میں آئے تھے۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے جن کی شناخت سکینہ، خورشیدہ بی بی، حاجی منظور، رضوان اورعمران خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بہاولنگر کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیو ں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں