بہاولنگر :ہارون آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم ‘بچے اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق 2 زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 4 اپریل 2016 11:36

بہاولنگر :ہارون آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم ‘بچے اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق 2 زخمی ہو گئے

بہاولنگر (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04اپریل۔2016ء) بہاولنگر میں ہارون آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں ہونے والے تصادم میں بچے اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہارون آباد روڈ پر اڈہ ڈھاباں کے قریب رکشہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین سکینہ بی بی ، خورشید بی بی کے علاوہ منظور احمد ، محمد اسلم اور 12 سالہ مزمل علی جبکہ زخمیوں میں محمد ممتاز اور محمد بخش شامل ہیں۔ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں