بہاولنگر، معمولی تکرار پر بیوی نے مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا دی

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:23

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) موضع قمر دین ہانس میں میاں بیوی میں جھگڑا بیوی نے مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ موضع قمر دین ہانس کے رہائشی عطاء شاہ اور سکی بیوی کوثر بی بی کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا جس پر اس کی بیوی کوثر بی بی جو کہ دو بچوں کی ماں تھی مٹی کا تیل چھڑک کو خود کو آگ لگا لی جس سے آگ سے فوری طور پر وہ بری طرح جھلس گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ پر کوثر بی بی کو تشویشناک حالت میں ڈسڑکٹ ہسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک دیکھتے ہوئے اسے فوری طور پر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں