بہاولنگر‘چھوٹی کلاس کے بچوں کا کنووکیشن ایک دلچسپ اور اچھوتاخیال

سپرنگ ٹائیڈ سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ ایسی زبردست کاوش پر تحسین کے مستحق

اتوار 13 مارچ 2016 12:29

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) چھوٹی کلاس کے بچوں کا کنووکیشن ایک دلچسپ اور اچھوتاخیال ہے۔ سپرنگ ٹائیڈ سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ ایسی زبردست کاوش پر تحسین کے مستحق ہیں ۔پروفیسر مسعود اختر چیرمین بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن بہاولپورسپرنگ ٹائیڈ فورم کے زیر انتظام ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے بچوں نے دل کو موہ لینے والے ٹیبلو اور ورائٹی شو پیش کیے،تقریب میں بچوں اور والدین کے ساتھ ساتھ معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی بہاولنگر کے نجی فورم سپرنگ ٹائیڈ کے زیر انتظام ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے بچوں کے ساتھ ساتھ والدین اور شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کرتے ہوے نعت رسول مقبول سے بھی فضاء کو معطر کیا گیا اسکول کے ہونہاروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے ٹیبلو اور ورائٹی شو نے تقریب کو چار چاند لگادئیے بچوں کی جانب سے دنیا بھر کے لباس پہننے کا مظاہرہ اور کہانی ایک شہزادی کی ؛جیسے دلچسپ ٹیبلو نے خوب داد سمیٹی،تقریب کی صدارت پروفیسر مسعود اختر چیرمین بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن بہاولپور نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکا سے پرنسپل ناصر کریم خاں نے خطاب میں کہا کہ انکے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ وہ آج اتنے قابل احترام لوگوں کو محنتی بچوں کو اکٹھا کر کے اپنی کاوش سب کے سامنے پیش کر سکیں گے ، تقریب کے مہمان خصوصی سید قلندر حسنین شاہ سابق تحصیل ناظم نے اس طرح کی تقریبات کو بچوں اور والدین کے ذہنی رجحانات مثبت رکھنے کا باعث قرار دیتے ہوئے سکول کے عملہ ، بچوں اور انکے والدین کو خراج تحسین پیش کیا ۔

تقریب کے صدر چیرمین بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن بہاولپور پروفیسر مسعود اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھیں خوشی ہے کہ وہ اتنی شاندار تقریب میں شریک ہیں بہاولنگر جیسے پسماندہ علاقے میں ان تاروں کو زمیں پر دیکھ کر اساتذہ کی محنت تو عیاں ہوتی ہی ہے،مگر بچوں کی محنت اور کاوش نے اس پرگرام کو چار چاند لگا دیئے ہیں انھوں نے بچوں کو نصیحت کی کہ زندگی میں کامیابیوں کے لئے اسی طرح محنت کو اپنا شعار بنا لیں تقریب کے آخر میں بچوں میں خصوصی انعاما ت اور سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے گئے-

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں