انسانی جان کی حفاظت سب سے اہم ہے‘ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر عبدالرؤف

جمعرات 3 مارچ 2016 13:34

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر عبدالرؤف نے کہا ہے کہ انسانی جان کی حفاظت سب سے اہم ہے اور اس حوالے سے معلومات اور آگاہی ہونے کی بناء پر ہم بہتر طریقے سے خدمات انجام دے سکتے ہیں ۔پریس کلب بہاولنگر میں ایمرجنسی کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کے دوران شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی تدابیر کا علم رکھنے والے افراد نہ صرف بہتر طریقے سے ریسکیو فرائض انجام دے سکتے ہیں بلکہ عوامی طور پر آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیو آفیسر محمد طارق،عبدالحمید رازی،عتیق الرحمن نے کہا کہ تمام اداروں سے وابستہ افراد کوایسی ورکشاپوں کو اہمیت دیتے ہوئے سمجھنے ،کچھ کرنے کے عزائم کیساتھ معاشرے میں بہتری کا کردار ادا کرنا چاہیے،صدر پریس کلب مرزا کامران بیگ،جنرل سیکرٹری قاسم علی شیخ،طارق حفیظ،نصراللہ خان،شیخ محمد یٰسین ،سید افتخار حسین شاہ،وسیم سرور اور سید سمیع الحق بخاری نے ریسکیو 1122ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حادثات کی صورت ان سے نبٹنے کیلئے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے مفید معلومات مہیا کیں جن سے ہم پیشہ ور صحافیوں کو روزمرہ معاملات میں واسطہ پڑتا ہے۔آخر میں ریسکیو ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا-

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں