بہاولنگر‘منڈی مدرسہ میں سود خور مافیا نے غریبو ں کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا

بدھ 2 مارچ 2016 12:54

بہاولنگر،منڈی مدرسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء)منڈی مدرسہ میں سود خور مافیا نے غریبو ں کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا ۔منڈی مدرسہ اور گردو نواح میں سود خور مافیا نے کئی گھرانوں کو اجاڑ دیا ۔نوجوان نسل کو سنہرے خواب دکھا کر انہیں اپنے جال میں پھنسا کر انہیں بلیک میل کیا جاتا ۔معلوم ہوا ہے کہ سود خور جو کہ ماضی میں انتہائی غربت کی زندگی گزرانے پر مجبور تھے اس گھناونے کاروبار کی بدولت کرورڑ پتی بن ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

سود خور مافیا غریب گھرانوں کے نوجوانوں کو سنہرے خواب دکھا کر انہیں تھوڑی سی رقم کے عوض ان سے بنک کا چیک اور خالی ا شٹام پیپرز پر دستخط کروالیتے ہیں بعد ازاں انہیں اور ان کے والدین کو بلیک میل کیا جاتا ہے اور پولیس کی ملی بھگت سے مقدمات درج کراکر مزید الجھانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔سود مافیاکو علاقہ کے بعض با اثر افراد کی بھی سر پرستی حاصل ہے ۔منڈی مدرسہ کے سماجی ‘شہری ‘سیاسی اور مذہبی حلقوں نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں