بہاولنگر : مہندی کی تقریب میں‌دعوت نہ دینے پر دوستوں نے دولہے کو آگ لگا دی

پولیس نے دولہا عمران کی مدعیت میں‌ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 فروری 2016 15:58

بہاولنگر : مہندی کی تقریب میں‌دعوت نہ دینے پر دوستوں نے دولہے کو آگ لگا دی

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء): مہندی کی تقریب میں مدعو نہ کرنے پر دلہے کے مشتعل دوستوں نے دولہے ہی کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے رہائشی ایک نوجوان عمران نے اپنے دوستوں کو مہندی کی تقریب میں مدعو نہیں کیا جس پر اس کے دوستوں نے آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

جس پر دولہے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی دولہے کا کہنا ہے کہ کچھ دوستوں کو مہندی کی تقریب میں مدعو کرنے سے انکار کیا تھا جس پر انہوں نے غصے میں آکر مجھ پر اسپرٹ چھڑکی اور پھر آگ لگا دی۔ پولیس نے زخمی دولہے عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عظیم رامے، عدیل اور جواد عرف پرویز کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں