بہاولنگر ‘ منڈی مدرسہ کا نواحی علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

پیر 22 فروری 2016 13:19

بہاولنگر،منڈی مدرسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء)محکمہ صحت کے افسران کی غفلت لاپرواہی اور عدم توجہی کی بنا پر منڈی مدرسہ کے نواحی علاقہ چک صادق نگر کاBHU 24/7 میں بنیادی سہولیات کا فقدان ‘عرصہ دراز سے میڈیکل آفیسر ‘ڈسپنرسے محروم‘رہائشی کا لونی بھوت بنگلہ میں تبدیل‘غریب علاقہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا ۔

تفصیل کے مطابق منڈی مدرسہ کے نواحی علاقہ چک صادق نگرکاBHU 24/7مسائلستان کا گڑھ بن گیا متعدد بار اعلی حکام کے نوٹس میں لانے کے باوجود بہتری کی کوئی کوشش نہ ہوسکی علاقہ مکینوں کی نشان دہی پر منڈی مدرسہ کے صحافیوں نے موقع پر جا کر تمام تر صورت حال کا جائزہ لیا تو وہاں پر موجود ٹیکنشین محمد ریاض نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ مذکور ہ ہسپتال میں میڈیکل آفیسر کی سیٹ 2008 سے اور ڈسپنرکی سیٹ 3سال سے خالی پڑی ہے دیہاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر کوئی بھی ڈاکٹر کام کرنے کو تیا ر نہیں ہے یہاں پر تقریبا 40/50مریض علاج کے لیے آتے ہیں اور اب وزیر اعلی پنجاب کے ڈلیوری پروگرام شروع کرنے پر ڈلیوری کا بھی انتظام ہے اور عوام کی سہولت کے لیے 24گھنٹے عملہ موجود ہوتا ہے اور ما ہانہ 30/40 ڈلیوری کیس ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ رہائشی کالونی ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہے اور چار دیواری بھی گر چکی ہے 3 سال قبل ڈسڑکٹ آ فیسر بلڈنگ بہاولنگر نے اپنے دورہ میں کالونی اور چا ردیواری کا تفصیلی معا ئنہ کیا تھا لیکن آج تک کوئی مرمت وغیرہ نہ ہوئی ہے جسکی وجہ سے عما رت گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ میڈیکل آفیسر نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ بھر میں عطائت اپنے عروج پر ہے جو کہ غریب لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں ۔اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے اپنے مطالبہ میں کہا ہے کہBHU چک صادق نگرمیں فوری طور پر میڈیکل آفیسر اور دیگر عملہ فی الفور تعینات کیا جائے اور اور وافر ادویا ت فراہم کرکے ان کو علاج معالجہ کا بنیادی انسانی حق دیا جائے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں