بہاولنگر، آسمانی بجلی گرنے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

ہفتہ 20 فروری 2016 16:51

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء ) آسمانی بجلی گرنے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی جبکہ دو گائے ہلاک ۔بجلی گرنے سے آگ بھڑکنے سے گھریلوسامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ بستی بھنڈراں والی میں گذشتہ روز ہونے والی بارش اور تیز بجلی کی چمک دیکھ کر ندیم نامی شخض نے جانور وں کو باڑہ میں باندھنے لگا تو اچانک آسمانی بجلی گرنے سے ندیم جاں بحق او ردو گائے موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ آگ لگنے سے ندیم گھر میں موجود سعید آگ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہیں علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئے اورلگی ہوئی آگ کو قابو پانے میں مصروف ہوگئی جبکہ ندیم نامی شخص کی ہلاک پر انکے اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں