بہاولنگر،منڈی مدرسہ‘ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پولیس کی گورنمنٹ ہا ئر سیکنڈری سکول میں موک ایکسر سائز

بدھ 10 فروری 2016 15:23

بہاولنگر،منڈی مدرسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پولیس کی گورنمنٹ ہا ئر سیکنڈری سکول میں موک ایکسر سائز کا انعقاد ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ منڈی مدرسہ کی جانب سے کسی بھی ناگہانی صورت اور دہشت گردی کے کسی بھی واقع سے احسن طریقے سے نمٹنے اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے گورنمنٹ ہا ئر سیکنڈری سکول منڈی مدرسہ میں ایک موک ایکسر سائز کی گئی جس میں ایس ڈی پی او او صدر سرکل بہاولنگرسید علی رضا شاہ کاظمی اور SHO تھانہ منڈی مدرسہ چوہدری بشیر احمد پہلوان SHOتھانہ تخت محل ملک محمد اکبر ‘سیکورٹی برانچ ‘سپیشل برانچ ‘ایلیٹ فورس ‘سول ڈیفنس ‘ڈاکٹر چوہدری محمد شاھد سمیت عملہ RHC منڈی مدرسہ نے حصہ لیا اس موقع پر ڈی ایس پی نے طلباء اور اساتذہ کرام کو کسی بھی ناگہانی صورت اور دہشت گردی کی صورت میں اپنے دفاع کے لیے بتایا اس موقع پر SHOتھانہ مندی مدرسہ چوہدری بشیر احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موک ایکسر سائز کروانے کا مقصد ناگہانی صورت حال میں متعلقہ محکموں کی کارگردگی کا جائزہ لینا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں