بہاولنگر‘منڈی مدرسہ کے نواحی علاقہ میں غریب کاشت کار کا جواں سالہ بیٹے کا مبینہ اغوا

جمعرات 21 جنوری 2016 13:12

بہاولنگر،منڈی مدر سہ ،ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) منڈی مدرسہ کے نواحی علاقہ میں غریب کاشت کار کا جواں سالہ بیٹے کا مبینہ اغوا‘ ورثا کا الزام کہ پولیس تھانہ صدر ہارون آباد ملزمان سے ساز باز ‘DPOکے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے 4ماہ گزرنے کے بعد بھی پولیس نے اغواکا مقدمہ درج کیا اور نہ ہی مغوی نو جوان کو تلاش کر سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق منڈی مدرسہ کے نواحی علاقہ چک 1-1/Rکے رہائشی ارشاد احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا 17سالہ بیٹا محمد جاوید مورخہ 19-9-2015 کی شب میلہ دیکھنے کے لیے دربار سید قطب شاہ پر گیارات کو گھر واپس نہ آیا اگلے روز تلاش شروع کی دوران تلاش اہل علاقہ محمد فیاض اور ہمایوں سکندر نے بتایا کہ میرا بیٹا گزشتہ رات جابرعلی ولد حامد علی کے ساتھ تھا جابر علی سے پوچھنے پر وہ ٹال مٹول کرنے لگا بعدازاں تھانہ صدر ہارون آباد میں بیٹے کے اغواکے مقدمہ کے اندراج کے لیے ملزم جابر علی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف درخواست گزرای تھانہ کے متعدد بار چکر لگانے کے بعد SHOحمید اسلم نے ملزم جابر علی ‘ وغیرہ کو گرفتار کیا تھا نے میں ملزما ن کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ رکھنے کے بعد ان سے ساز باز کرتے ہوئے ہم کو ڈر ادھمکا کرکہنے لگا میری تفتیش کے مطابق تمہارا بیٹا ان کے پاس نہ ہے اور مجھ سے صاف کاغذ پر دستخط کروالئیے اور ملزما ن کو رہا کر دیا میرے احتجاج کرنے پر SHO حمید اسلم نے ملزم جابر علی کے والد سے بیان حلفی لیا کہ وہ میرے بیٹے کو 15 روز میں تلاش کرکے میرے حوالے کرے گا ورنہ اپنے بیٹے جابر علی کو دوبارہ تھانہ میں پیش کر وں گا اور اس کے خلاف پولیس جو چاہے قانونی کاروائی کرے مجھے کوئی اعتراض نہ ہوگا اس کے بعد میرے بیٹے کو تلاش کرنے میں نہ تو میری مدد کی اور نہ ہی اور آج تک ملزم جابر علی کو تھانہ میں پیش کیا ہے‘ تھانہ میں شنوائی نہ ہونے پر DPOبہاولنگر کے سامنے پیش ہوئے DPOبہاولنگرنے ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا لیکن تاحال O SHحمید اسلم نے DPOکے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے 4ماہ گزرنے کے بعدنہ تو مقدمہ درج کیا ہے اور نہ ہی ملزما ن کے خلاف کوئی قانونی کاروائی کی ہے اور نہ ہی میرے بیٹے کو تلاش کر سکی ہے جبکہ ملزم جابر علی مجھے اور اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ‘غریب محنت کش ارشاد احمداور اہل علاقہ محمد اشرف ‘محمد یاسین ‘محمد خان کھوکھر‘محمد رفیق جوئیہ ‘اللہ بخش اور محمد اکرم سمیت دیگر نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور IG پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب محنت کش ارشاد احمد کے جواں سالہ بیٹے کو بااثر ملزمان سے بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں