حکومت تعلیم کے فروغ پر بیحد توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور بہاول نگرمیں ایک ارب 72کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے میڈیکل کالج کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اب طلباء وطالبات کو میڈیکل کی تعلیم کے حصول کے لیے کسی دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا کا تقریب سے خطاب

منگل 19 جنوری 2016 16:38

بہاول نگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ پر بیحد توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور بہاول نگرمیں ایک ارب 72کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے میڈیکل کالج کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اب طلباء وطالبات کو میڈیکل کی تعلیم کے حصول کے لیے کسی دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن بہاول نگر میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جسمیں پرنسپل میڈم رخسانہ شاہین، اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاول نگر،ایکسین بلڈنگز،ایس ڈی او پراونشل بلڈنگز ،کالج کی اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میاں عالم داد لالیکانے مزید کہا کہ حکومت خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کے لیے تعلیم کو لازمی سمجھتی ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین کو ہر میدان عمل میں یکساں مواقع فراہم کرنے کی پالیسیوں پر عمل کیا جا رہا ہے ۔

تقریب سے کالج پرنسپل نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا نے کالج کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی کا اعلان بھی کیا ۔تقریب میں عالم داد لالیکا نے طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ بعدازاں وفاقی پارلیمانی سیکریٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا نے کالج میں بائیس لاکھ کی لاگت سے نوتعمیر شدہ آٹی لیب کا بھی افتتاح کیا جس میں 52جدید کمپیوٹرز بھی مہیا کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں