بہاولنگر، مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ،2فرار

جمعرات 14 جنوری 2016 16:16

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) بہاولنگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ،2فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بہاولنگر کے چک روڑا سنگھ کے قریب مبینہ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس مقابلے میں چار ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں