بہاولنگر، دو مختلف واقعات میں 3 عورتوں سمیت پانچ افراد جا ن کی بازی ہا ر گئے

پیر 4 جنوری 2016 22:58

بہاولنگر/ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) دو مختلف واقعات و حادثات میں تین عورتوں سمیت پانچ افراد جا ن کی بازی ہا ر گئے ,ہارون آباد فقیروالی محلہ اسلام پورہ کے رہائشی کسی کام کی غرض سے ملتان کی طرف کار میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ لڈ ن کے قر یب وہاڈی روڈ پر کا ر ٹرک کے ساتھ ٹکر ا گئی جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور اور گھر کا سر براہ مختیارآرائیں سکنہ فقیروالی اس کی بیوی جمیلہ بیگم،اور بیس سالہ بیٹی یاسمین جانبحق ہو گئیں ایک کی ہی خاندان کے تین افراد کی خبر سن کر علاقہ فقیروالی میں سوگ کا سما طاری ہو گیاایک اور واقع میں محلہ فاروق آباد گلی نمبر سات کی رہائشی نادیہ بی بی زوجہ ارشد نے گھریلو پر یشانی ناچاقی پر نیند کی گو لیاں کھالیں ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر خاتون نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی ایک خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر دریائے ستلج میں چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا ایک ہی ہفتہ میں خود کشی کا دوسرا واقعہ ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں