بہاولنگر کے معروف صحافی منظور حسین قر یشی کی اہلیہ طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں

پیر 4 جنوری 2016 13:10

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)بہاولنگر کے معروف صحافی منظور حسین قر یشی کی اہلیہ طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ان کی نماز جنازہ رضائے مصطفی میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں شہر بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات کے علاوہ بہاولنگر اور دیگر سٹی سے صحافیوں نے شر کت کی منظور حسین قر یشی کے اہلیہ کی وفات پر سٹی پر یس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد بہاولنگر کے عہدیدارن وممبران نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے دعا کی ہے کہ اللہ اپاک مر حومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں