بہاولنگر‘بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون رانی مائی کو ہیروئن اور چرس کی بھاری مقدار کیساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا

منگل 29 دسمبر 2015 13:54

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) تھانہ اے ڈویژن ایس ایچ او محی الدین گجر کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون رانی مائی کو ہیروئن اور چرس کی بھاری مقدار کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔طویل عرصہ کے بعد حالیہ تعینات ہونے والے ایس ایچ او محی الدین گجر نے منشیات فروش رانی مائی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے سابقہ کرائم فائٹر ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ڈال دیا ہے ۔

رانی مائی کی سرپرستی میں سرکاری اداروں میں تعینات کرپٹ مافیا پولیس کے خلاف متحرک ہوگئی ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او محی الدین گجر کی سربراہی میں سب انسپکٹر نیاز احمد سمیت دیگر پولیس پارٹی نے فیصل کالونی میں واقعہ منشیات فروش طفیل ٹانگے والے کے گھر پر چھاپہ مار کر رانی مائی کے گھر سے ساڑھے چار سو گرام چرس اور اکیس گرام ہیروئن بھی برآمد کرنے سمیت رانی مائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایچ او محی الدین گجر نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمہ رانی مائی ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہے جس کی سرپرستی میں بالخصوص سرکاری دفاتر میں تعینات مختلف افراد بھی کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک طویل عرصہ کے بعد رانی مائی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او شارق کمال صدیقی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ۔بہاولنگر شہر سے منشیات فروشوں کا صفایا کرکے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں