ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگرکے زیر اہتمام شہداء پشاور کی یاد میں ضلع کونسل کے ہال میں محفل مشاعرہ منعقد کیاگیا

پیر 21 دسمبر 2015 13:40

بہاولنگر،ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگرکے زیر اہتمام شہداء پشاور کی یاد میں ضلع کونسل کے ہال میں محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا ۔محفل مشاعرہ کی پررونق تقریب میں ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے میڈیا پارٹنر کے فرائض ادا کئے گئے ۔محفل مشاعرہ میں صدراتی ایوارڈ یافتہ شاعر عامر سہیل نے خصوصی شرکت کی ۔

ضلع کونسل کے جناح ہال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی کی صدارت میں آرمی پبلک سکول پشاور شہداء کی یاد میں محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ایس ایس پی ریجنل انسپکٹر بیورو گوہر مشتاق بھٹہ اور ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال سمیت صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ عاطف خاکوانی،جنرل سیکرٹری محمود بشیر اور نامور شعراء اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر عامر سہیل ،محکمہ پولیس کے معروف شاعر راؤ انعام الرحمن،حلقہ تحریر و تنقید کے شعراء میں سے بابر زیدی ،حسن ارشاد ،راؤ آصف ،میمونہ قدسیہ و دیگر شعراء نے پشاور شہداء کے اعزاز اور دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں سے لینے بارے اپنے تازہ ترین کلام سنائے جس پر حاضرین مجلس کی جانب سے شاعروں کو بھرپور انداز میں داد پیش کی گئیں۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور شہداء کو آج ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن شہدا پشاور کی یاد آنے پر آنکھ پرنم ہوجاتی ہے ۔ اے پی ایس کے شہید بچوں نے اپنے لہو سے پرامن پاکستان کا پیغام دیا۔دہشتگردوں کی بربریت کا منظر سامنے آنے پر دل لرز جاتا ہے ہم آج بھی اپنے پیاروں کی شہادتوں کو نہیں بھولیں ہیں ۔اے پی ایس کے شہید طلباء و اساتذہ ہمارا فخر ہیں۔تقریب کے آخر میں ایس ایس پی آر آئی بی گوہر مشتاق بھٹہ اور ڈی پی او شارق کمال صدیقی نے شرکت کرنے والے شعراء میں شیلڈز تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں