بہاول نگر،ڈی پی او نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردیئے

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:29

بہاول نگر،ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) ڈی پی او بہاولنگر پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ،پولیس آرڈنیس کوپولیس پتلون کی جیب میں ڈال کر ازخود اختیارات استعمال کرنے والے تھانہ اے ڈویژن ایس ایچ او ندیم اقبال کو تبدیل کرکے ڈاہرانوالہ لگانے سمیت آٹھ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا۔

مروٹ ، بخش خان ، تخت محل ، گھمنڈ پور اور ڈاہرانوالہ تھانوں ایس ایچ اوز کولائن حاضر کردیا گیا ۔ رحیم یار خاں ضلع سے تبدیل ہو کر بہاول نگر آنے والے انسپکٹر شہنشاہ چانڈیو کو مروٹ، پرویز باجوہ کوبخشن خان ، حسن محمود جتوئی کو گھمنڈ پور لگایا گیا جبکہ تھانہ سٹی اے ڈویژن میں غلام محی الدین گجر ، فقیر والی سے رانا علی اکبر کو ڈونگہ بونگہ جبکہ ڈونگہ بونگہ سے عمران چوہدری کو فقیر والی ،تعیناتی کے منتظر ملک اقبال کو تخت محل تھانہ ، تھانہ بخشن خان سے استاد زوار ، تخت محل سے نصیر احمد ، گھمنڈ پور سے ارشاد وٹو، ڈاہرانوالہ سے عباس شاہ ، سب انسپکٹر کو لائن حاضر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آر پی او بہاول پور احسان صادق نے سابقہ تعیناتی کے دوران ایک لین دین کے سلسلہ کی انکوائری میں ایس ایچ او مروٹ انسپکٹر غضنفر علی کی عہدہ سے تنزلی کر کے سب انسپکٹر اور معطل کر کے بہاول نگر پولیس لائن میں پابند کردیا ہے۔مشہور زمانہ انسپکٹر چوہدری مرتضیٰ کو معطلی کے باوجود رحیم یار خان تبدیل کر دیاگیا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر آر پی او احسان صادق نے بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلا ع بہاول نگر ، بہاولپور ، رحیم یار خاں کے تھانیداروں کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری کررکھا ہے ۔

جس کی وجہ سے روزمرہ کے کرائم میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب عرصہ دراز سے پرانے سرکلوں اور مخصوص اضلاع سے اکھاڑ پچھاڑ کے باعث پولیس کے مخصوص گروپوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں