حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کے کوائف اکٹھے کرنا شروع کردیئے

پیر 16 نومبر 2015 13:54

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کے کوائف اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق بہاولنگر سمیت اس وقت بھی ملک کے مختلف حصوں میں 10 لاکھ سے زائد افغان باشندے موجود ہیں جو پاکستان کی معیشت پر بوجھ کے مترادف ہیں جبکہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد اس سے الگ ہے ذرائع کے مطابق حکومت تمام غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو واپس ان کے وطن بھجوانے کیلئے اقدامات کرنے پر غور کررہی ہے تاکہ ملک پر معاشی بوجھ کو کم کیا جائے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں