بہاول نگر،درندہ صفت نوجوان نے پانچ سالہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بچی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل

جمعرات 12 نومبر 2015 23:27

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) نواحی گاوں چاویکا میں درندہ صفت نوجوان نے پانچ سالہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،بچی کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیاتفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گاوں چاویکا کے رہائشی غریب محنت کش محمد خان کی پانچ سالہ کمسن مافیا نامی بچی کو درندہ صفت علی نامی نوجوان نے اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالہ بچی کی حالت غیر ہونے پر موقع سے فرار ہو گیا،مصوم بچی کو تشویش ناک حالت میں ریسکیو ٹیم کے ذریعے بہاولنگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دوسر ی جانب تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ نمبر 461/15 زیر دفعہ 376 درج کر کے کاروئی کا آغاز کر دیا ہے پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے سلسلہ میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ،تاہم ابھی تک ملزم علی ولدغلام مصطفی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں