بہاولنگر،ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر،13سالہ بچہ جاں بحق ،نعش ہسپتال منتقل کردی گئی

ہفتہ 7 نومبر 2015 16:32

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء)ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکرسے 13سالہ موٹر سائیکل سوار بچہ جاں بحق ،نعش ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ جٹو والا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 13سالہ بچہ عبدالطیف موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس تھانہ اے ڈویژن نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی جبکہ بچہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پہنچا دی ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں