بہاولنگر ، ہارون آباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکومارے گئے

منگل 3 نومبر 2015 11:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء ) بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکومارے گئے جبکہ دیگر ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہارون آباد نواحی گاوٴں پچیس تھری آر میں ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔

ڈاکووٴں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھادھند فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ڈاکووٴں کے دو ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو چوری ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ڈاکووٴں کے دیگر دو ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں